شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاو? 10ہزار کیوسک سے تجاوز ،ستلج ابھی منتظر
لاہور(کرائم رپورٹر) اچھی بارشوں کے باعث خشکی کا شکار دریائے راوی بھی بھیگنے لگا ۔ دریا کے بالائی علاقوں میں مزید موسلادھار بارشوں کے امکانات موجود ہیں۔ دریائے ستلج کا انتظار مسلسل جاری ہے۔تفصیل کے مطابق دریائے جہلم، سندھ اور چناب میں تو پانی کی آمد معمول کی بات ہے جہاں مون سون بارشوں کے باعث اِن دنوں پانی کے بہاو? میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ دوسری طرف اِن بارشوں کے باعث خشکی کا شکار دریائے راوی کی بھی سنی گئی ۔ دریا کے کیچ منٹ ایریاز میں بارشوں کے باعث اب یہاں بھی پانی کی رونقیں نظر آنے لگی ہیں۔ شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاو? 10ہزار کیوسک سے تجاوز کرچکا ہے اگرچہ اِس میں مرالہ راوی لنک کینال کا پانی بھی شامل ہے۔ جسٹر کے مقام پر، جہاں سے راوی پاکستان میں داخل ہوتا ہے وہاں ابھی تک پانی کا زیادہ سے زیادہ بہاو? 9ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہیاور یہ تمام پانی بارشوں کے باعث دریا میں آیا۔ دوسری طرف پانی کیلئے دریائے ستلج کا انتظار ابھی تک ختم ہونے میں نہیں آرہا۔