دنیا کا معمرترین خشکی کا جانور جوناتھن نامی کچھوا 194 سال کا ہوگیا

لندن (آئی این پی)دنیا کا سب سے معمر اور تاحال زندہ خشکی پر رہنے والا جانور جوناتھن نامی ایک کچھوا ہے، جس کی عمر 194 سال ہوگئی۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق جوناتھن کا بنیادی تعلق بحرہند میں مشرقی افریقہ کے قریب واقعہ مجموعہ الجزائر سیشلز سے ہے اور یہ اسی نسبت سے سیشلز کا عظیم الجثہ کچھوا کہلاتا ہے تاہم اب یہ جنوبی بحراوقیانوس میں واقع سینٹ ہیلینا کے جزیرے پر رہتا ہے۔رپورٹ کے مطابق جوناتھن نامی کچھوے کو جب 1882 میں سیشلز سے سینٹ ہیلینا لایا گیا تھا، تب بھی یہ کم از کم 50 سال کا مکمل بالغ کچھوا تھا