سوات (آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ.2ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکزی کے مطابق زلزلے کی گہرائی 220کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا ۔