پی ٹی آئی پر اعتماد نہیں ، ماضی میں بھی مذاکرات سے مکر گئی ، فیصل کنڈی

مذاکرات اگر ہوں گے تو بانی کی رہائی پر بات نہیں ہوگی، این آر او نہیں ملے گا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا، ماضی میں بھی پی ٹی آئی نے مذاکرات کو سبوتاژ کیا ہے۔ایک انٹرویو میں فیصل کنڈی نے کہا کہ مذاکرات اگر ہوں گے تو بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر بات نہیں ہوگی، بانی پی ٹی آئی اپنی سزا بھگتیں گے، این  آر او نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی پی ٹی آئی سے مذاکرات سے متعلق پیپلز پارٹی سے ابھی بات نہیں ہوئی، مذاکرات کی بات ہوتی تو چیئرمین پیپلز پارٹی کوئی بیان دیتے