کسان اتحاد کا احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

 لاہور سے  5 جنوری  پیر سے احتجاج کی کال، منڈی میں 8 سے 10 ہزار روپے مالیت کی بوری کا ریٹ 1500 ناانصافی ہے: خالد محمود 
 لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان کسان اتحاد نے کسانوں کو درپیش معاشی مشکلات اور زرعی اجناس کی کم قیمتوں کے خلاف لاہور سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 5 جنوری بروز پیر سے احتجاج کی کال دی۔پریس کانفرنس کے دوران خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ کسانوں نے اس بار گندم صرف خوفِ خدا میں کاشت کی، مگر منڈی میں 8 سے 10 ہزار روپے مالیت کی بوری کا ریٹ محض 1500 روپے دیا جا رہا ہے، جو کسانوں کے ساتھ صریح ناانصافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کسان زیور اور جانور بیچ کر کھادیں خریدتا ہے، لیکن اس کے باوجود کسان کو اس محنت کے بدلے عزت تک نہیں ملتی۔