تل ابیب (یو این پی)اسرائیل نے سال 2025 میں خطے کے 6 ممالک پر 10 ہزار سے زائد بار براہ راست حملے کیے۔ میڈیا کے مطابق فوجی کارروائیوں کی آزادانہ تحقیقات کرنے والے عالمی ادارے آرمڈ کانفلکٹ لوکیشن اینڈ ایونٹ انڈکس نے یکم جنوری 2025 سے 5 دسمبر 2025 تک کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق اسرائیل نے خطے میں مختلف ملکوں کی حدود میں مجموعی طور پر10 ہزار 631 جارحانہ فوجی کارروائیاں کیں