اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے ایڈیشنل ڈی جی امیگریشن نعمان صدیقی نے سال 2025 میں 39 ہزار 786 مسافروں کو روکے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن نعمان صدیقی نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ 2025 میں 39 ہزار 786 مسافروں کو ایک قانونی، انٹیلی جنس اور خطرات کے تجزیے پر مبنی نظام کے تحت سفر سے روکا گیا تاکہ غیر قانونی ہجرت اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کی جا سکے