ستوکتلہ ،گارڈن ٹائون ، کینٹ،ڈیفنس،انارکلی،شیراکوٹ میں شہری لٹ گئے
دومقامات پر گاڑیاں،ساندہ ،بادامی باغ اور اچھرہ سے موٹرسائیکلیں غائب
لاہور(سپیشل رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز، گاڑیوں، موٹرسائیکلوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ستوکتلہ میں نبیل سے 1لاکھ 70ہزار و موبائل ،گارڈن ٹائون میں لیاقت سے 1 لاکھ 65ہزاروموبائل ،جنوبی چھائونی میں لقمان سے 1 لاکھ 60 ہزاروموبائل،ڈیفنس بی میں مظہر سے1 لاکھ 50 ہزار وموبائل ،انارکلی میں غفار سے 1لاکھ 40 ہزار وموبائل فون،شیراکوٹ میں صغیر سے ڈاکو 1 لاکھ 25ہزار ،موبائل و دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے۔شادباغ ، فیکٹری ایریا سے گاڑیاں،ساندہ ،بادامی باغ اور اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔