ورلڈ پاپولیشن ریویو نے 2024 کے لیے دنیا کے سب سے صاف ستھرے ممالک کی فہرست جاری کی ہے، جو ماحولیاتی کارکردگی انڈیکس (EPI) پر مبنی ہے۔
اس انڈیکس میں 180 ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے، جس میں ماحولیاتی صحت، ماحولیاتی تبدیلی، اور کارکردگی کے 40 مختلف اشاریے شامل ہیں۔2024 میں ایسٹونیا 75.3 کے اسکور کے ساتھ سرفہرست ہے، جو اس کی ماحولیاتی پالیسیوں اور کم آلودگی کی عکاسی کرتا ہے۔ دوسرے نمبر پر لکسمبرگ ہے جس کا اسکور 75، اور جرمنی تیسرے نمبر پر ہے 74.6 اسکور کے ساتھ۔ اس کے بعد فن لینڈ، برطانیہ، سویڈن، ناروے، آ آسٹریا، سوئٹزرلینڈ اور ڈنمارک بالترتیب چوتھے سے دسویں نمبر پر ہیں۔
پاکستان 178 ویں نمبر پر ہے، جبکہ بھارت 175 اور بنگلہ دیش 174 پر ہیں۔ ان ممالک میں آلودگی کی سطح زیادہ ہے جس کی وجہ سے غیر متعدی بیماریوں کی شرح بھی بڑھ رہی ہے، جو عالمی اموات کا 72 فیصد حصہ بناتی ہیں۔یہ درجہ بندی ممالک کی ماحولیاتی صفائی اور انسانی صحت پر براہ راست اثرات کو ظاہر کرتی ہے، جہاں صاف پانی، خالص ہوا، اور مؤثر صفائی سے بیماریوں کے خطرات کم کیے جا سکتے ہیں۔