اسلام آباد: سینئر سفارتکار شفقت علی خان کی بطور نیا ترجمان دفتر خارجہ تعیناتی کا امکان
ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ میں نئے ترجمان کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور سینئر سفارتکار شفقت علی خان کو اس عہدے پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔ اس وقت شفقت علی خان ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ برائے یورپ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے روس میں پاکستانی سفیر کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دی ہیں اور پولینڈ میں بھی پاکستانی سفیر کے طور پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ان کی تعیناتی کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اعلان جلد متوقع ہے۔