خوش آمدید 2025:نیا سال نئی امیدوں کیساتھ شروع ہوگیا

نئے سال کے آغاز پر مساجد میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں
جہانیاں(آن لائن) الوداع2024ء ۔ خوش آمدید 2025ء ۔یکم جنوری کونیا سال بہت سی نئی امیدوں کے ساتھ شروع ہوگیا،نئے سال کے آغاز پر مساجد میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔31دسمبر منگل کی شب سال2024ء الوداع ہو گیا جبکہ سال2025ء کو خوش آمدید کہا گیا رات 12 بجتے ہی سال نو کے آغاز کے ساتھ ملک بھر میں آتش بازی اور جشن کا سلسلہ شروع ہو گیااور نئے سال کا استقبال کیا گیا۔نئے سال2025ء کے آغاز پر مساجد میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔شہریوں نے دعا کی ہے کہ 2025 کا سال خوشحالی اور خوشیوں کا وسیلہ بنے، ملک میں معاشی استحکام ہو۔ اس سے قبل تلخ اور شیریں یادوں کے ساتھ پاکستان میں سال 2024ء کا اختتام اور نئے سال 2025ء کا آغاز ہو گیا، ملک بھر میں شہریوں نے کہیں سادگی کے ساتھ تو کہیں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کر کے سال نو کو خوش آمدید کہا۔شہری مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کے لیے پر امید ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ نیا سال نئی امیدوں، حوصلوں اور کامیابیوں کا سال ثابت ہو۔شہریوں کی دعا ہے کہ نیا سال مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مظالم کے خاتمے کا سال ثابت ہو۔شہریوں کا کہنا ہے کہ نیا سال دنیا اور خاص طور پر پاکستان کے لیے امن، خیر اور برکت کا سال ثابت ہو، ان کے مسائل حل ہوں، مہنگائی اور بے روز گاری کم سے کم ہو۔