لاہور ( خصوصی رپورٹ ) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کوٹ لکھپت،ماڈل ٹاون اور بحریہ میں کارروائیوں کے دوران چائے پتی یونٹ بند،ناقص انتظامات پر2معروف ریسٹورنٹ کو 3لاکھ جرمانہ کر دیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا منظور شدہ لیبل استعمال نہ کرنے پر یونٹ کو بند کیا گیا۔ریسٹورنٹس میں سٹوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار پائی گئی۔