ٹرین اوور سپیڈ تھی،ڈرائیور روک نہ سکا ، تین اکانومی کلاس کوچز ڈی ریل ہوئیں
حادثے میں ریلوے شعبہ سگنل برانچ کو 15لاکھ 27ہزار 270روپے کا نقصان ہوا
لاہور(کرائم رپورٹر)شالیمار ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقات رپورٹ مکمل ہوگئی حادثے کا جوائنٹ سرٹیفکیٹ ریلوے ہیڈکوارٹر کو موصول ہواذرائع جوائنٹ سرٹیفیکٹ کے مطابق ٹرین بوگیوں کی ڈی ریلمنٹ ڈرائیور کی غفلت کے باعث ہوئیں،ٹرین اوور سپیڈ ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایس او پیز کے مطابق ٹرین کی سپیڈ 15 کلومیٹر ہونا تھی،اوور سپیڈ ہونے کی وجہ سے تین اکانومی کلاس کوچز ڈی ریل ہوئیں،اوور سپیڈ ہونیکی وجہ سے ڈرائیور ٹرین روکنے میں ناکام رہا،حادثے میں ریلوے شعبہ سگنل برانچ کو 15لاکھ 27ہزار 270روپے کا نقصان ہوا لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آیا،شالیمارایکسپریس کی 3 بوگیاں پل ٹوٹنے سے پٹڑی سے نیچے اتر گئیں ،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیوٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ تاہم حادثے کے بعد لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔ سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ڈیریلمنٹ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔