جنرل ہسپتال میں مریضوں کیلئے تمام 10 لفٹس مکمل بحال

 لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور جنرل ہسپتال میں ہزاروں مریضوں، لواحقین اور طبی عملے کی سہولت کیلئے تمام 10 لفٹس مکمل بحال کرکے فعال کر دی گئیں۔ لفٹس بحالی و مرمت کا جامع منصوبہ 27 کروڑ سے مکمل کیا گیا ہے،کئی دہائیوں پرانے انفراسٹرکچر کے باعث درپیش دیرینہ مسائل حل کر دیئے گئے ہیں۔ ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد نے او پی ڈی بلڈنگ میں چھ، ایمرجنسی بلاک میں دو اور آئی سی یووارڈ اور آپریشن تھیٹرز کیلئے مخصوص لفٹ مکمل بحال کر دی گئی ہے جبکہ فیز ون میں مریضوں کیلئے ایک لفٹ پہلے ہی فعال تھی۔ اس طرح ہسپتال کی تمام 10 لفٹس اب مکمل کام کر رہی ہیں جس سے مختلف شعبہ جات کے درمیان آمدورفت آسان ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا لفٹس بحالی سے بزرگ مریضوں، خواتین، بچوں اور تشویشناک حالت والے مریضوں کو فوری ریلیف ملے گا، جنہیں مختلف منزلوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔