پاکستان کے سفیر عامر شوکت نے خصوصی پرفارمنس پر بدر علی اور بہادر علی قوال گروپ کی حوصلہ افزائی کی
قاہرہ (آئی این پی )پاکستانی قوالوں نے قاہرہ میں جاری روحانی موسیقی کے بین الاقوامی سما فیسٹیول میں شاندار پرفارمنس سے سامعین کو محسور کردیا۔مصر میں پاکستان کے سفیرعامر شوکت نے فیسٹیول کے تیسرے دن خصوصی پرفارمنس پر بدر علی اور بہادر علی قوال گروپ کی کارکردگی کی حوصلہ افزائی کی اور قاہرہ میں سامعین میں قوالی کی پذیرائی کو سراہا۔سفیر عامر شوکت نے سما فیسٹیول کے منتظمین کا مصر اور دنیا بھر میں روحانی موسیقی بالخصوص قوالی کو فروغ دینے کے لیے متاثر کن پلیٹ فارم فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔