فیصل آباد37: لاکھ 84 ہزارروپے جرمانے ‘ 158موٹر سائیکلزبند

فیصل آباد(آ ئی این پی)سی پی اوفیصل آبادصاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ضلع پولیس اور ٹریفک پولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن۔ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف وسیع پیمانے پر مشترکہ کاروائیاں جاری بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے 1,892 افراد کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے37 لاکھ 84 ہزارروپے جرمانیاور 158موٹر سائیکلز موقع پر بند کردی گئیں۔ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے 519 افرادکے چالان کر کے 10 لاکھ 38 ہزار روپے کے جرمانے وصول کئے اور 127 گاڑیاں بند کر دی گئیں دھواں چھوڑنے والی اور روڈ پر غیر محفوظ گاڑیوں کے خلاف بھی سخت آپریشن کیا گیا۔694 گاڑیوں کے خلاف کارروائی، 129 گاڑیاں بند جبکہ 8 لاکھ 94 ہزار روپے جرمانہ عائد۔نابالغ ڈرائیونگ اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 11 لاکھ 81 ہزار 800 روپے جرمانہ عائد کرکے 92 گاڑیاں قبضہ میں لی گئیں