جنگل کیمپ میں تمام مہاجرین کو رجسٹریشن کے بعد افغانستان روانہ کر دیا
چاغی (آئی این پی )ملک کا سب سے بڑا افغان مہاجرین کیمپ خالی کر دیا گیا اور گھروں کی مسماری جاری ہے رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور دالبندین رائفل کی کارروائیوں میں چاغی بلوچستان میں گردی جنگل مہاجر کیمپ مکمل طور پر خالی کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ چاغی اور دالبندین رائفل نے گردی جنگل کیمپ میں تمام مہاجرین کو رجسٹریشن کے بعد افغانستان روانہ کر دیا، مہاجرین کے انخلا کے بعد انتظامیہ نے کیمپ میں خالی گھروں اور دکانوں کو مسمار کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔ایک فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا گیا کہ گردی جنگل کیمپ میں خالی مکانات کی توڑ پھوڑ جاری ہے، کیمپ کے تمام افغان مہاجرین کو باقاعدہ دستاویزی کارروائی کے بعد افغانستان واپس روانہ کیا گیا ہے۔گردی جنگل کیمپ سب سے بڑا افغان مہاجرین کیمپ تھا جس میں 70 ہزار افغان مہاجرین رہائش پذیر تھے، کیمپ سے تمام 70 ہزار مہاجرین کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے مطابق 26 نومبر 2025 سے لجے افغان مہاجر کیمپ میں بھی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام کارروائیاں ریاستی پالیسی کے مطابق کی جا رہی ہیں، لجے کیمپ خالی ہونے کے بعد وہاں موجود غیر قانونی ڈھانچوں کو بھی ہٹا دیا جائے گا۔