غلہ منڈی کا رہائشی 34 سالہ ساجداہلخانہ سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ تھا ، لاش 5کلو میٹر دور سیملی
ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال میں گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ ریسکیو 1122 نے سرچ آپریشن کرکیلاش نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی۔ تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی کا رہائشی 34 سالہ ساجدگزشتہ روز اہلخانہ سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہو گیا اور اس نے نہر 9ایل میں کود کر خودکشی کر لی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور اس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے 5کلومیٹر دور نہر سے لاش نکال لی اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔