سوئی سدرن کی جانب سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

    لاہور( یواین پی)سوئی سدرن کی جانب سے گیس125 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یومہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت آج( منگل)کو ہو گی ۔سوئی سدرن نے اوسط مقررہ قیمت 1658 روپے 56  پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے، سوئی سدرن کی گزشتہ برسوں کے خسارے کی مد میں 34 ارب 25 کروڑ روپے وصولی کی درخواست ہے ۔سوئی سدرن نے سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس ٹیرف میں گزشتہ سال کے بقایاجات شامل کرکے مجموعی طور پر گیس ٹیرف میں تقریباً 22 فیصد اضافہ مانگا ہے۔