آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کل ہوں گے

اسلام آباد/مظفرآباد(یواین پی)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ مہاجرین کی تین نشستوں پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولنگ 2اگست کو ہوگی۔الیکشن مہاجرین کی نشستوں ایل اے 39جموں 6،ایل اے 43ویلی 4اور ایل اے 44ویلی 5پر ہوگا، جہاں استحکام پاکستان پارٹی،مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی اورمسلم کانفرنس کے امیدوار مدمقابل ہیں۔الیکشن حکام کے مطابق ایل اے 43میں 12، ایل اے 44میں 8 جبکہ ایل اے 39جموں 6 میں 14امیدوار میدان میں ہیں۔