اٹک (خصوصی رپورٹ)اٹک میں ضلعی انتظامیہ نے اکھوڑی کے علاقے میں کارروائی کر کے گدھوں کا فارم سیل کردیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیل کیے گئے فارم سے گدھوں کی باقیات بھی ملی ہیں۔ اس معاملے کی مزید انکوائری بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کیا تھا۔