گدھوں کی تعداد میں اضافہ‘60لاکھ47ہزار ہو گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ادارہ شماریات نے ملک میں مختلف جانوروں اور مویشیوں کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد مزید 1 لاکھ 9 ہزار بڑھ گئی ہے، جس کے بعد ملک میں موجود گدھوں کی تعداد 59 لاکھ 38 ہزار سے بڑھ کر 60 لاکھ 47 ہزار ہو گئی۔دستاویز کے مطابق گزشتہ 1 سال میں ملک میں بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ 78 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد بھینسوں کی کْل تعداد 4 کروڑ 63 لاکھ 10 ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار ہو گئی۔ بھیڑوں کی تعداد میں 3 لاکھ 88 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 27 لاکھ 31 ہزار سے بڑھ کر 3 کروڑ 31 لاکھ 19 ہزار ہو گئی۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں بکریوں کی تعداد میں 23 لاکھ 58 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد بکریوں کی تعداد 8 کروڑ 70 لاکھ 35 ہزار سے بڑھ کر 8 کروڑ 93 لاکھ 93 ہزار ہو گئی۔ادارہ? شماریات کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اونٹوں کی تعداد میں 14 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار سے بڑھ کر 11 لاکھ 77 ہزار ہو گئی۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں گھوڑوں کی تعداد میں 1 ہزار اور خچروں کی تعداد میں 3 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد گھوڑوں کی تعداد 3 لاکھ 83 ہزار اور خچروں کی تعداد 2 لاکھ 27 ہزار ہو گئی۔ادارہ? شماریات کی دستاویز کے مطابق گزشتہ 1 سال میں مویشیوں کی تعداد میں 21 لاکھ 71 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 75 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ کر 5 کروڑ 97 لاکھ 11 ہزار ہو گئی۔