ویب ڈیسک: پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں کھیلی جائے گی، جس میں ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف دو دو میچز کھیلے گی۔افتتاحی میچ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہوگا، جبکہ 30 اگست کو پاکستان یو اے ای سے ٹکرائے گا۔یکم ستمبر کو یو اے ای اور افغانستان آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ 2 ستمبر کو پاکستان اور افغانستان دوبارہ مدمقابل آئیں گے۔پاکستان اور یو اے ای کا دوسرا میچ 4 ستمبر جبکہ یو اے ای اور افغانستان کا مقابلہ 5 ستمبر کو شیڈول ہے۔تین ملکی سیریز کا فائنل 7 ستمبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔