کراچی(آئی این پی )عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2 ہزار ، 800 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ ، 78 ہزار 762 روپے کا ہو گیا۔اسی طرح دس گرام سونے کے بھائو میں 2 ہزار 501 روپے کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 4 لاکھ ، 10 ہزار 461 روپے پر آ گئی۔دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 260 روپے بڑھ کر 7 ہزار ، 784 روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے نرخ میں 28 ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 4 ہزار 560 ڈالر پر آ گئی۔