کراچی(آئی این پی )عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا جمعہ کو بھی مزیدسستاہوگیا۔مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 1000 روپے سستاہواہے جس کے بعدایک تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 262 روپے ہوگئی ۔دس گرام سونا 858 روپے کمی کے ساتھ 4 لاکھ 601 روپے کا ہوگیاہے۔ایک تولہ چاندی 30 روپے کمی کے ساتھ 7454 روپے پر آگئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی تھی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر سستاہوکر 4445 ڈالر فی اونس پر آگیا۔