اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے ہتک عزت کے دوسرے نظر ثانی کیس کا فیصلہ ہونے تک سماعت ملتوی کردی۔جسٹس ہاشم کاکڑ تین رکنی بینچ نے سماعت کی اوردوران سماعت میاں شہبازشریف کے وکیل اور بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بھی وکیل پیش ہوئے اور اپنے موقف سے عدالت کوآگاہ کیا،جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا یہ کیا سول کیس ہے۔اس پروکیل شہباز شریف نے کہا کیس کو کافی ٹائم ٹیکنگ ہے۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ دوسرے نظر ثانی کیس کا فیصلہ ہوجائے اس کو بعد میں سن لیں گے۔وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ نظرثانی کیس 7 اپریل کو سماعت کیلئے لگ گیا ہے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کہا ہتک عزت کا کیس دو فریقین کے مابین ہوتا ہے۔ قانون کے مطابق ہتک کیس کا فیصلہ چھ ماہ میں ہونا چاہیے۔وکیل شہبازشریف نے کہاکہ اس کیس میں بانی پی ٹی آئی کا جواب چار سال کے بعد آیا۔وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ یک طرفہ بات نہ کریں میں عدالت کو حقائق بتاونگا۔بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔