بلوچستان میں لوگ کلاسیں لیتے ہی نہیں، ایک ایک کمرے کا لاء کالج ہے اور ڈگریاں بیچی جا رہی ہیں: جج آئینی عدالت روزی خان
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے لاء کالجز کی حالت زار بارے کیس میں فریقین سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی۔عدالت نے ہدایت جاری کی ہے پاکستان بار کونسل، صوبائی بار کونسلز سمیت ہائیر ایجوکیشن کمیشن دو ہفتوں میں رپورٹ جمع کرائیں،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے ہیں پاکستان میں لاء کالجز اور وکلا کے حالات بہت خراب ہیں، سپریم کورٹ کے بعض وکلا کو بنیادی قانون کا بھی علم نہیں لیکن انہیں بھی لائسنس ملے ہوئے ہیں، جسٹس روزی خان نے کہاکہ میں بلوچستان میں رہا ہوں وہاں لوگ کلاسز لیتے ہی نہیں، بلوچستان میں ایک ایک کمرے کا لاء کالج ہے اور ڈگریاں بیچی جا رہی ہیں،انھوں نے یہ ریمارکس منگل کے روزدیے ہیں۔جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی اس دوران نمائندہ پاکستان بار کونسل نے کہاکہ اس کیس کو سننے کی ضرورت ہی نہیں ہم اچھا کام کر رہے ہیں