خان یونس کے نصر میڈیکل کمپلیکس کے مطابق، اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کی حوالگی کے بدلے یہ لاشیں موصول ہوئیں۔
رواں ماہ مصر میں ہونے والے معاہدے کے مطابق، حماس ہر ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش کے بدلے 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کر رہی ہے۔گزشتہ روز حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں واپس کی تھیں۔اب تک مجموعی طور پر 225 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کے حوالے کی جا چکی ہیں، جبکہ اسرائیلی فوج کے مطابق اب بھی 11 اسرائیلیوں کی لاشیں غزہ میں موجود ہیں۔