نیویارک میں زبردست طوفانی بارشیں

نیویارک میں زبردست طوفانی بارشیں

امریکی شہر نیویارک طوفانی بارشوں کی لپیٹ میں آ گیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور شہر کے نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق، گزشتہ روز ہونے والی شدید بارش کے باعث درخت گر گئے، سڑکیں زیر آب آ گئیں اور گاڑیاں ڈوب گئیں۔نیشنل ویدر سروس نے جمعہ کی رات تک تیز ہواؤں کے چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ریکارڈ بارشیں بھی ریکارڈ کی گئیں، سینٹرل پارک میں 1.80 انچ اور لاگارڈیا ایئرپورٹ پر 1.97 انچ بارش ہوئی، جو کہ 1917 اور 1955 کے ریکارڈ سے زیادہ ہے۔پولیس کے مطابق، دونوں ہلاکتیں سیلاب زدہ تہہ خانوں میں ہونے والی ہیں، اور تحقیقات جاری ہیں۔اس کے علاوہ، امریکا میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔