لاہور(خصوصی رپورٹر) پنجاب انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے وفد نے وائس چیئرمین راجہ وسیم حسن کی قیادت میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کر کے تاجر برادری کو درپیش دیرینہ مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر معیشت کی مجموعی صورتحال حالات اور حکومتی سطح پر درکار تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں ہال روڈ مارکیٹ کے تاجروں کو درپیش انتظامی اور بنیادی ڈھانچے کے چیلنجز پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے تاجر برادری کے مسائل کو توجہ سے سنا اور یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبات کو حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔ انہوں نے تاجروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاجروں کا معیشت کو چلانے میں کلیدی کردار ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ وفد میں پیٹرن انچیف ہال روڈمحمد اعجاز مغل ،ای سی ممبر پیاف چوہدری ارشد محمود ، با ئوسجاد انور،عمر عزیز ،اویس نواز، خواجہ ہارون،رانا یاسین ،ناصر محمود ، نوید احمد ،شیخ مقصود احمد، رفیق احمد،محمد اقبال ،بلند اقبال ،حاجی ذوالفقار احمد،امتیاز احمد ،لیاقت احمد ،نبیل اعجاز اور دیگر شامل تھے۔ اجہ وسیم حسن نے تاجروں کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور ان کے حل کی یقین دہانی پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔