مریدکے،مضر صحت گوشت فروخت ہونے کا انکشاف

سرکاری سلاٹر ہائوس میں گندگی، ویٹرنری ڈاکٹر غائب، بغیر دیکھے مہریں ثبت
مریدکے (خصوصی رپورٹ)مریدکے میں لاغر، بیمار جانوروں کا مضر صحت گوشت مہنگے داموں فروخت ہونے کا انکشاف،محکمہ لائیو سٹاک اور انتظامیہ کی خاموشی، ویٹرنری ڈاکٹر اپنی مہر کی قیمت وصول کر کے منظر سے غائب۔بتایا جاتا ہے کہ مریدکے اور گردونواح میں انسانی صحت کے ساتھ انتہائی خطرناک کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ صحت مند گوشت کے بجائے انتہائی لاغر اور مضر صحت مٹن اور بیف سرعام فروخت کیا جا رہا ہے۔ بعض قصابوں نے تو اپنے اپنے گھروں کو سلاٹر ہاو?س کا درجہ دے رکھا ہے اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔میونسپل کمیٹی کے قائم کردہ سلاٹر ہاو?س میں صفائی پر عدم توجہ اور ویٹرنری ڈاکٹر کی غیر حاضری پر وہاں موجود ایک عام آدمی چھوٹے بڑے لائے جانیوالے جانوروں پر دھڑا دھڑ بغیر کچھ دیکھے مہریں لگائے جاتا ہے جبکہ ویٹرنری عملہ مبینہ طور پر رقم وصول کر کے آنکھیں بند کیے ہوئے ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ اداروں سے جب مو?قف معلوم کیا گیا تو انہوں نے سب کام قانون کے مطابق اور ویٹرنری ڈاکٹر کے زیر سایہ ہونے کا عندیہ دیا۔