سپریم کورٹ سے کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کو متروکہ املاک پر ٹیکس نوٹسز سے روکنے کا حکم

سپریم کورٹ سے کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کو متروکہ املاک پر ٹیکس نوٹسز سے روکنے کا حکم

 سپریم کورٹ نے متروکہ املاک کے معاملات پر اہم فیصلہ سنایا ہے۔

عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ کو پراپرٹی ٹیکس نوٹسز دینے سے روک دیا ہے اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کردیا ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، جس میں عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کو نوٹس بھی جاری کیا۔وکیل متروکہ املاک حافظ احسان نے دلائل دیے کہ یہ املاک وفاقی حکومت کی ملکیت ہیں اور ان پر کوئی دوسرا ادارہ ٹیکس نہیں لگا سکتا، کیونکہ آئین واضح ہے۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے، کنٹونمنٹ بورڈ کو متروکہ وقف املاک پر پراپرٹی ٹیکس نوٹسز سے روکنے کا حکم دیا ہے، اور آئندہ سماعت تک ٹیکس وصولی سے باز رہنے کی ہدایت دی ہے۔