لڑکوں اور لڑکیوں کو برابری کی بنیاد پر وسائل اور مواقع فراہم کئے جائیں:چیئرپرسن ہلال احمر
اسلام آباد(آئی این پی )جینڈر ہم سب کی ذمہ داری ہے، مستقبل کی قیادت کو بااختیار بنانے کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں۔ ہلالِ احمر پاکستان اور یونیسف پاکستان کا اشتراک صنفی مساوات کی جدوجہد میں ایک نیا سنگ ِ میل ہے، صنفی مساوات میں لڑکیاں بہت پیچھے ہیں، آج بھی 13.4 ملین بچیاں اور 25 ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ صنفی مساوات کے فروغ کیلئے پائیدار شراکت داری اہمیت کی حامل ہے۔اِن خیالات کا اظہار چیئرپرسن ہلالِ احمر پاکستان محترمہ فرزانہ نائیک نے صنفی مساوات سے متعلق فورم میں کیا۔ ا