انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی ہوگی:پرنسپل

لاہور(پ ر)پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے نجی ٹی وی چینل پر پوسٹ مارٹم کے متعلق نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لے لیا ہے  ۔پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا ہے  انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے فرنزک ڈیپارٹمنٹ کے کسی بھی ڈاکٹر کو انکوائری کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا۔