صدر اور وزیراعظم کی اہم ملاقات‘ آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیل پر مشاورت

ملاقات میں  پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے وفود بھی شریک ہوئے‘آزاد کشمیر میں آئندہ حکومتی حکمت عملی اور پاور شیئرنگ فارمولا زیرغور آیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم اور صدر مملکت کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیل پر مشاورت کی گئی۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ذرائع کے مطابق اتحادی قیادت نے ملکی سیاسی صورتِ حال اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا۔  آئندہ حکومتی حکمتِ عملی اور پاور شیئرنگ فارمولا زیرِ غور آیا۔ملاقات میں  پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے وفود بھی شریک تھے، پی پی کی جانب سے  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان، سید نوید قمر اور ن لیگ کی جانب سے وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثناء￿ اللہ موجود تھے۔