بیوی صائمہ سمیت 2ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
ساہیوال(خصوصی رپورٹ)پاکپتن چوک میں 2نشئیوں کی لڑائی چھریوں کے وار سے دونوں زخمی ایک زخمی کی بیوی نے زہریلا انجکشن لگا کر موت کی نیند سلادیا ،مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق پاکپتن چوک میں نہر کنارے فریدی مسجد کے قریب 2نشئی آپر میں جھگڑ پڑے اور دونوں نے ایکد وسرے پر چھریوں کے وار کرکے زخمی کرلیا۔ اسی دوران زخمی محمداشرف کی بیوی صائمہ بھی آگئی اور اس نے اپنے زخمی خاوند کو زہریلاانجکشن لگا کر موت کی نیند سلادیا،پولیس تھانہ غلہ منڈی نے انسپکٹر ضیاء آ کی رپورٹ پر متوفی کی بیوی صائمہ سمیت 2ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔