پہلی کے ہاتھوں دوسری بیوی قتل

عرفان نے چند ماہ قبل دوسری شادی کی ،پہلی بیوی سعدیہ نے طیبہ کے سر میں بیلن مارا ، نبض کاٹ دی 
لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد کے علاقے میں خاتون نے سوتن کا قتل کر دیا۔پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا بتایا گیا ہے کہ لیاقت آباد میں طیبہ نامی خاتون کی بوری بند لاش گھر کی چھت سے برآمد ہوئی واقعہ کا علم ہونے کے بعد ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق عرفان نامی شخص نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں جس کا پہلی بیوی کو رنج تھا5 روز قبل ملزمہ سعدیہ نے سوتن طیبہ کے سر میں بیلن مار کر زخمی کیاملزمہ نے زخمی کرنے کے بعد مقتولہ کی نبض کاٹ کر قتل کیاملزمہ نے لاش بوری میں بند کرکے ساتھ والے خالی کوارٹر میں پھینک دی،3 مارچ کی شب ملزمہ لاش چھت پر لیے جا رہی تھی ہمسائے نے دیکھ کر 15 کال کی واقعے کا مقدمہ درج کر کے انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیاقانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں۔