تجاوزات کے خلاف آپریشن، 9 افراد گرفتار

بیدیاں روڈ پر قائم تجاوزات کو ہٹانے کیلئے آپریشن کلین اینڈ کلئیر کیا گیا سی ٹی او ڈاکٹر اطہر لاہور(کرائم رپورٹر)آپریشن کلین اینڈ کلئیرسی ٹی او لاھور کے حکم پر ٹریفک پولیس لاھور نے بیدیاں روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 9 افراد کوگرفتارکرلیا ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بیدیاں روڈ پر قائم تجاوزات کو ہٹانے کیلئے سی ٹی او لاھور کے حکم پر آپریشن کلین اینڈ کلئیر کیا گیا سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے حکم پر ایس ایس پی صدر ڈاکٹر فہد احمد کی سربراہی میں ڈویڑنل ایس پی اور سرکل آفیسر نے اکروچمنٹ ٹیم کے ہمراہ گرینڈ آپریشن کیاآپریشن کلین اینڈ کلئیر میں ٹریفک پولیس کے ساتھ میونسپل کارپوریشن نے بھی حصہ لیا سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق تجاوزات قائم کرنے والوں کو متعدد بار وارننگ دی گئی تھی کہ سڑک ہر قابض ھونا قانونا جرم ہے تجاوزات کے خلاف کلین اینڈ کلئیر آپریشن میں 9 افراد پر ایف آئی آر کا اندراج کرتے ھوئے گرفتار کیا گیامتعدد دکانوں کے آگے سے تجاوزات کا خاتمہ کر کے دکانداروں کو آئندہ ایسا نہ کرنے کے لئے متنبہ کیا گیا ہے اپنے فائدے کیلئے سڑک پر قابض ھونا اور آمدو رفت بند کر دینا ہرگز منظور نہیں اس پر ایکشن لیں  5 ماہ سے آپریشن کلین اینڈ کلئیر جاری ہے اور شہر کے مختلف علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ کر چکے۔ سڑک پر جو بھی تجاوزات قائم کریگا یا رکاوٹ ڈالے گا ھم وہیں پہنچیں گے اور فوری ایکشن لیتے ھوئے گرفتار کروائیں گے