بی جے پی کی بھارتی فضائیہ کی نااہلی پر سخت تنقید

بی جے پی کی بھارتی فضائیہ کی نااہلی پر سخت تنقید

پاکستان کے کامیاب فضائی آپریشن "بنیان مرصوص" کے بعد بھارتی سیاستدانوں کا اپنی فضائیہ پر کڑی تنقید

پاکستانی فضائیہ کی کارروائی کے بعد بھارتی لوک سبھا رکن رنبیر سنگھ پٹھانیا نے بھارتی فضائیہ کو "نالائق اور نااہل" قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے مشرقی اُدھم پور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران بھارتی فضائیہ کی کارکردگی مایوس کن رہی، اور یہ ممکن ہے کہ فضائیہ کے اہلکار اس وقت سو رہے ہوں۔یہ بیان پاک فضائیہ کے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب ہونے والے فضائی معرکے کے چند روز بعد آیا، جس میں بھارت کے تین رافیل، ایک مگ-29، ایک ایس یو-30 اور ایک میراج طیارہ تباہ ہوئے۔ بین الاقوامی میڈیا نے اس واقعے کو بھارتی فضائی برتری کے دعووں کی شکست قرار دیا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق مودی حکومت کے دور میں بھارتی فوجی اداروں کی کارکردگی کمزور پڑ گئی ہے، اور بھارت دفاعی و سفارتی محاذ پر تنہا نظر آ رہا ہے۔ بھارتی حکومت کی اس واقعے پر مکمل خاموشی کو شکست کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کے بڑے دعوے اب حقیقت میں کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔