ملک کے مختلف شہروں میں موسم کی صورتحال – تفصیلی رپورٹ
لاہور:
لاہور میں صبح سویرے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے۔
مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا
آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں
ہوا کی رفتار: 11 کلومیٹر فی گھنٹہ
ہوا میں نمی: 54 فیصد
موجودہ درجہ حرارت: 31°C
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 39°C
ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI): 158 – لاہور آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
اسلام آباد:
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جزوی طور پر ابرآلود موسم رہے گا۔
بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 32°C
کراچی (شہرِ قائد):
کراچی میں گرمی کی شدت بدستور برقرار ہے۔
موسم گرم اور مرطوب
موجودہ درجہ حرارت: 32°C
محسوس ہونے والی گرمی: 36°C
ہوائیں: مغرب کی سمت سے 17 کلومیٹر فی گھنٹہ
ہوا میں نمی: 65 فیصد سے زائد
احتیاطی تدابیر:
ماہرین نے شہریوں کو دوپہر 11 بجے سے 3 بجے تک غیر ضروری گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت دی ہے، اور گرمی سے بچنے کے لیے ٹھنڈے مشروبات استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
نارووال:
نارووال اور گرد و نواح میں کالے سرمئی بادل چھا گئے ہیں، تیز ٹھنڈی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
موسم ٹھنڈا اور سہانا ہو گیا
آئندہ 24 گھنٹوں تک کبھی ہلکی، کبھی تیز بارش کا امکان
ملکی سطح پر مجموعی صورتحال:
ملک کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، تاہم لاہور میں موسم خشک رہے گا۔