واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایلون مسک کے ساتھ اوول آفس میں پریس کانفرنس کروں گا اور مسک ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے۔ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا، سوشل میڈیا سائٹ ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک اور امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی کے سربراہ ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ کو خیر باد کہہ دیا تھا جس کی تصدیق وائٹ ہاس اہلکاروں کی جانب سے کی گئی۔