پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل حنا چوہدری نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں لب فلرز استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ تقریباً چار سال قبل انہوں نے اپنے ہونٹوں کی ساخت بہتر بنانے کے لیے لب فلرز کروائے، کیونکہ ان کے ہونٹ قدرتی طور پر باریک تھے اور وہ انہیں تھوڑا بھرپور دیکھنا چاہتی تھیں۔حنا چوہدری نے کہا کہ ایک ڈرامے کے دوران کیریکٹر کی ڈیمانڈ پر پروڈیوسرز نے انہیں دوبارہ فلرز کروانے سے منع کر دیا، اور اس کے بعد سے انہوں نے اپنے چہرے پر کوئی مزید کاسمیٹک پروسیجر نہیں کروایا۔اداکارہ نے کاسمیٹک سرجری کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بھی بات کی اور کہا کہ شوبز انڈسٹری میں خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے مختلف طریقے عام ہو چکے ہیں، لیکن اکثر اداکار اور اداکارائیں اس بارے میں کھل کر بات نہیں کرتے۔