سٹیج اداکارہ اقرا پر تشدد، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے فوری نوٹس لے لیا

سٹیج اداکارہ اقرا پر تشدد، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے فوری نوٹس لے لیا

لاہور: سٹیج اداکارہ اقرا پر تشدد اور دھمکیاں دینے کے واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر اطلاعات حنا پرویز بٹ نے فوری کارروائی کی ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق واقعے کے مرکزی ملزم محسن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور پولیس نے فوری طور پر کارروائی شروع کر دی ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات حنا پرویز بٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے تاکہ مزید قانونی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔یہ واقعہ پنجابی تھیٹر شادی پورہ میں پیش آیا، جہاں ملزم نے اداکارہ اقرا کے چہرے پر تھپڑ مارا، پستول نکال کر زمین پر فائرنگ کی اور دھمکیاں دیں۔حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین کے ساتھ تشدد اور ہراسانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔یہ خبر پنجاب میں فنکاروں اور خاص طور پر خواتین فنکاروں کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایک سنجیدہ مسئلے کی نشاندہی کرتی ہے۔