امتحانات ،8امیدوار نقل کرتے پکڑ لئے

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہوربورڈ کے زیر اہتمام میٹرک امتحانات پرانگریزی کے پرچے میں شفافیت برقرار رکھنے کیلئے کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج نارنگ منڈی سے قمر الزمان ، خدیجہ الکبریٰ ایجوکیشن سسٹم رائیونڈ سے بلال جاوید ، کوٹ سردار خان سینٹر قصور سے عطا الرحمن اور مبشر اقبال کو نقل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کیخلاف یو ایم سی کیسز درج کر لیے گئے۔گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول للیانی سے جدید کیو آر کوڈ سکیننگ کی مدد سے 4 ایسے امیدواروں کو پکڑ لیا گیا جو جعلی رول نمبر سلپس پر امتحان دے رہے تھے۔ سکول ٹیچر دائود نے مبینہ رشوت لیکر جعلی سلپس جاری کیں۔اس موقع پر کنٹرولر امتحانات کا کہناتھا کہ نقل مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔