غلط چھاپے پر ایس پی کینٹ کوعہدے سے ہٹادیا گیا

 لاہور (کرائم رپورٹر) تھانہ سرور روڈ پولیس کی جانب سے اٹارنی جنرل کے گھر مبینہ طور پر غلط چھاپے کے معاملے پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ایس پی کینٹ اختر نواز کو عہدے سے ہٹا دیا۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ایس پی کینٹ اختر نواز کو فوری طور پر عہدے کا چارج چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی کینٹ کو واقعے میں ناقص سپروڑن کے باعث عہدے سے ہٹایا گیا، جبکہ معاملے پر مزید محکمانہ کارروائی بھی متوقع ہے۔