پٹرول ایک روپے 9 پیسے لٹر مہنگا ،نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لٹر مقرر ، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (دنیا نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے،پٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 9 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 393 روپے 4 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویڑن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو رات 12 بجے سے نافذ ہوگیا۔