پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے، ڈیز ل 3 روپے 59 پیسے لٹر مہنگا،اضافہ 3 دن کیلئے کیا گیا
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں آج بھی اضافہ کردیا گیا، پیٹرولیم ڈویڑن نے تین روز کیلئے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔پیٹرولیم ڈویڑن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے کا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے مقرر کردی گئی۔سی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 59 پیسے اضافے کے بعد 368 روپے 29 پیسے ہوگئی۔ پیٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے ڈیزل اور پیٹرول کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 24 اگست تک رہیں گی۔