پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔حکومت کی جانب سیجاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 343 روپے87 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 51 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 2 ستمبر کے لیے ہوں گی۔