پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں پھر اضافہ

 3روپے 5پیسے اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 370 روپے 80 پیسے ہو گئی،ڈیزل 398 روپے 4پیسے لٹر ہوگیا
 اسلام آباد (دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ، اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے جبکہ ڈیزل 5 روپے 37 پیسے اضافہ فی لٹراضافہ کیا گیا،اضافے کے بعدپٹرول کی نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے جبکہ ڈیزل کی 398 روپے 4پیسے لٹر ہو گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں آج کے لیے مقرر کی گئی ہیں،رات گئے پٹرول پمپ مالکان نے نئی قیمتوں کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی فروخت شروع کر دی۔