لاکھوں کے ڈاکے ، چوریاں

لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے، موبائل فون، موٹرسائیکلوں، گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لوئر مال میں تیمور سے 4 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون، مناواں میں نواب الدین سے 4 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں مظہر سے 4 لاکھ روپے اور موبائل فون، نصیرآباد میں سجوار سے 3 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ نولکھا میں اجمل سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ہربنس پورہ اور کاہنہ سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ، اقبال ٹاؤن اور سندر سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔